کراچی (گلف آن لائن)اداکار عدنان صدیقی نے بتایا ہے کہ ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کیلئے بھارت گیا تو کافی بدسلوکی کی گئی۔عدنان صدیقی نے حالی ہی میں احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہونیوالے تجربے بارے بتایا کہ جب وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بھارتی شہر پونے پہنچا تو وہاں ان کیساتھ اچھا برتائو نہیں کیا گیا۔
اداکار نے بتایا کہ فلم کی باقی کاسٹ سے الگ ایک ایسے ہوٹل میں میرے ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا جہاں کوئی خاص سہولتیں موجود نہیں تھیں۔عدنان صدیقی نے بتایا کہ جیسے ہی مجھے فلم کی شوٹنگ کے انتظامات کروانے والے بھارتی عملے کے اس متعصبانہ رویے کا علم ہوا تو میں نے فوری طور پر انتظامیہ سے کہا کہ میرے ٹھہرنے کا انتطام آپ لوگ اسی ہوٹل میں کروائیں جہاں فلم کے باقی اداکاروں ٹھہرے ہوئے ہیں ورنہ میں الگ ہوٹل میں نہیں ٹھہروں گا بلکہ کام چھوڑ کر یہاں سے چلا جائوں گا۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے اس طرح سخت لہجے میں بات کی تو فورا بھارتی عملے نے تمام تر انتظامات کروا دیے جس پر وہ پہلے حیلے بہانے کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔