بجلی کی پیداوار

ملک میں بجلی کی پیداوارمیں 4 ماہ کے دوران 4 فیصد اضافہ

مکوآنہ (گلف آن لائن)ملک میں بجلی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4فیصد کی نمو ہوئی ہے۔نیپرا اور ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں 53ہزار712گیگا واٹ آوورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملک میں 51ہزار786گیگا واٹ آوورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ اکتوبر میں ملک میں 9ہزار572گیگا واٹ آوورز بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 11فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 10ہزار705گیگا واٹ آوورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں بجلی کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر28فیصد کی کمی ہوئی۔ستمبرمیں ملک میں 13ہزار340گیگا واٹ آوورز بجلی کی پیداوار حاصل کی گئی تھی جو اکتوبرمیں کم ہوکر10ہزار705گیگا واٹ آوورز ہوگئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پن بجلی سے 19ہزار647،آر ایل این جی 9ہزار726، نیوکلیئر8ہزار259،کوئلہ8ہزار330، گیس 4ہزار52، ہواایک ہزار955، شمسی 314، فرنس آئل ایک ہزار185اور دیگر ذرائع سے 102 گیگاواٹ آوورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں