بین اسٹوکس

بین اسٹوکس آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوگئے

لندن (گلف آن لائن)انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل رانڈر بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 2024سے دستبردار ہوگئے۔آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن 2024 میں حصہ نہیں لیں گے۔چنئی سپر کنگز کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا کہ بین اسٹوکس فٹنس اور اپنے ورک لوڈ کو مینج کرنے کے لیے آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوئے ہیں۔

بین اسٹوکس نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے لیکن بعد ازاں انہوں نے اسے ملتوی کر دیا تھا۔واضح رہے کہ 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران بین اسٹوکس کو چنئی سپر کنگز نے سب سے مہنگا 16 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا لیکن وہ گھٹنے کی انجری کی و جہ سے صرف دو میچز ہی کھیل سکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں