راہول گاندھی

ورلڈ کپ جیت جاتے ،مودی کی نحوست نے ہروا دیا،راہول گاندھی

ممبئی(گلف آن لائن)انڈیا میں حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے انڈین کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راجستھان میں ایک انتخابی ریلی میں خطاب کے دوران کسی شخص کی جانب سے لفط ‘پنوتی’ سْننے میں آیا جس کا اْردو مطلب ‘نحوست’ ہے ۔

یہ لفظ سْنتے ہیراہول گاندھی نے طنز کرتے ہوئے فوراً کہاکہ اچھا بھلا ہمارے لڑکے وہاں پر ورلڈ کپ جیت جاتے ، وہاں پر پنوتی نے ہروا دیا۔کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ٹی وی والے یہ بات (پنوتی) نہیں کہیں گے مگر عوام جانتے ہیں،وزیراعظم مودی کا مطلب پنوتی مودی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں