لاہور (گلف آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کل (پیر ) 27 نومبر کو سماعت کرے گا۔بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔