میوہ جات

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال اور مانگ بڑھ گئی

ننکانہ صاحب(گلف آن لائن )موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال اور مانگ بڑھ گئی۔رواں سال جہاں دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیساتھ خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر نے لگیں۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما ابھی پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا تاہم خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔گزشتہ سال چلغوزہ فی کلو گرام 4 ہزار روپے میں دستیاب تھا مگر اب چلغوزے کی فی کلوگرام قیمت6 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

پستہ 3 ہزار روپے فی کلو گرام جبکہ بادام 11 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے سے ڈرائی فروٹ کے شوقین ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ موسم سرما میں خشک میوہ جات کا استعمال زیادہ کرتے ہیں،مہمانوں کی تواضع بھی خشک میوہ جات سے کی جاتی ہے تاہم زیادہ قیمتوں کے باعث ان کے لیے ڈرائی فروٹ خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

موسم سرما میں شہری خشک میوہ جات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈرائی فروٹس کھانے سے جہاں شدید سردی میں جسم گرم رہتا ہے وہیں ان کا استعمال بلڈ پریشر اور اعصابی امراض پر قابو پانے کے لیے بھی مفید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں