ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے سلو بھائی سلمان خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں سے کہا شاہ رخ خان آپ کے بھائی کا بھائی ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور فینز فائٹنگ (پرستاروں میں جھگڑے)پر کئے گئے اس سوال پر کہ آپ دونوں اتنے اچھے دوست ہیں تو سوشل میڈیا پر آپ کے فینز ایک دوسرے کے خلاف بہت کچھ کیوں کہتے رہتے ہیں۔
اس کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی ہے خاص کر میں تو ہمیشہ اپنے پرستاروں سے کہتا ہوں کہ وہ (شاہ رخ خان)آپ کے بھائی (سلمان خان)کے بھائی ہیں تو ان کے ساتھ کچھ نہیں ہونا چاہیے۔سلو بھائی نے کہا کہ میرے پرستار اسطرح کی چیزیں اتنا زیادہ نہیں کرتے اور آج کل سوشل میڈیا کو میں زیادہ نہیں دیکھتا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر مجھے اس طرح کی منفی چیزیں اور ٹرولز زیادہ سمجھ میں نہیں آتیں اور جو چیز مجھے سمجھ میں نہیں آتی وہ پریشان نہیں کرتی۔