مقبوضہ بیت المقدس(گلف آن لائن)حماس تحریک نے کہا ہے کہ اس نے قطر اور مصر کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو انہی شرائط کے تحت دو دن تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جیسا کہ پچھلی جنگ بندی جو چار دن تک جاری رہی۔ نئی جنگ بندی کے تحت قیدیوں کی رہائی کے لیے نئی فہرست پر کام کیا جارہا ہے۔
حماس کے ایک عہدیدار نے ایک ٹیلی فون کال پر بتایا کہ قطر اور مصر کے بھائیوں کے ساتھ اتفاق کیا گیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی جنگ بندی کو مزید دو دن کے لیے جمعرات کی صبح سات بجے تک گزشتہ جنگ بندی جیسی شرائط کے تحت توسیع دینگے۔