کراچی (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس کا بحران ہے، اس پر 4 دسمبر کو صنعت کاروں کے ساتھ مل کر ہم ہرتال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں کئی بحران چل رہے ہیں، گرمیوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی اور اب سردیوں میں بھی ہو رہی ہے لیکن قیمت ابھی بھی سستی نہیں ہو رہی۔
نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں صنعت کاروں کو پانی کا بھی مسائل درپیش ہے، کراچی کے ہر شہریوں کو پانی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کراچی میں گیس کا بحران ہے، اس پر 4 دسمبر کو صنعت کاروں کے ساتھ مل کر ہم ہرتال کریں گے، اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ یہ گٹر کے ڈھکن نہیں لگا سکتے، خود ڈپٹی میئر کے حلقے میں گٹر میں بچے گرنے کے دو واقعات ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اس کی ذمہ دار ہیں جو شہر کو کچھ دیتے نہیں بلکہ محروم ہی کرتے ہیں۔