بیجنگ (نمائندہ خصوصی)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے شنگھائی میں دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو وسعت دینے کے بارے میں ایک سمپوزیم کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی۔
ہفتہ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق جناب شی نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے اس بات پر زور دیا کہ دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو گہرا کرنے کے لئے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے کہ ایک نیا ترقیاتی نمونہ تعمیر کیا جائے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کو جامع طور پر فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو گہرا کرنے کے عمل میں ، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر، درست اور جامع طور پر نافذ کیا جائے، ایک عالمی نقطہ نظر اور اسٹریٹجک سوچ قائم کی جائے، اصلاحات کو غیر متزلزل طور پرفروغ دیا جائے، اعلیٰ ٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دی جائے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کو مربوط کیا جائے، ماحولیاتی تحفظ اور معاشی ترقی کو مربوط کیا جائے، مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے میں رہنما اور مثالی کردار ادا کیا جائے، چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر میں سرگرمی سے تجربات کئے جائیں، چینی طرز کی جدید کاری میں قائدانہ کردار ادا کیا جائے۔