اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمان کو دی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے ہیں۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ الیکشن میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گے۔ پی پی اور ن لیگ سے متعلق حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ باپ اوربیٹے، باپ اوربیٹی کی بلوچستان پرنظر ہے دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سندھ میں ہم جی ڈی اے کےساتھ ہیں پی ٹی آئی اس کا حصہ نہیں۔
تحریک انصاف انٹرپارٹی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا، ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا، کیا پی ٹی آئی میں گوہرخان کے علاوہ کوئی اوردیرینہ کارکن نہیں تھا؟