حج 2024

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد توقع سے کم

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) سرکاری حج اسکیم متوقع ردعمل حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، آئندہ حج کیلئے درخواست گزاروں کی تعداد توقع سے بہت کم رہی ہے۔

وزارت مذہبی امور ذرائع کے مطابق بینکوں کو درخواستیں موصول ہونے کے بعد سے ملک بھر سے صرف 7000 عازمین نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ اسپانسرشپ اسکیم میں بھی بہت ہی کم دلچسپی دیکھی گئی ہے، اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ اسکیم میں 20 ہزار سے زائد نشستوں کے کل کوٹے کے مقابلے میں اب تک صرف 400 درخواستیں ہی موصول ہو پائیں ہیں۔

حکومت کی جانب سے حج درخواستں وصول کرنے کا سلسلہ 27 نومبر سے شروع کیا گیا ہےجو 12 دسمبر تک جاری رہے گا، اس سال پاکستان کیلئے حج نشستوں کی کل تعداد 1 لاکھ 80 ہزار ہے،اور تقریبا 90 ہزار پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت سالانہ حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں