صدر بائیڈن

اسرائیل کی حمایت امریکی صدر بائیڈن کو مہنگی پڑ گئی

واشنگٹن (گلف آن لائن)غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کرنے والے اسرائیل کی حمایت امریکی صدر جو بائیڈن کو مہنگی پڑ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کو دوبارہ صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے امریکا کے مسلمان رہنماں نے بائیڈن کو روکو “AbandonBiden” مہم شروع کردی۔

ریاست منی سوٹا سے شروع ہوئی بائیڈن مخالف مہم مشی گن، ایری زونا، وسکونسن، پنسلوانیا اور فلوریڈا تک پھیل گئی۔ امریکی مسلمان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ساتھ دینے والے بائیڈن کو دوبارہ صدر بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں