لاہور (نمائندہ خصوصی )نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز کی سائیڈ روڈز کی جلد تکمیل یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پراجیکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تین ترقیاتی منصوبوں کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز کی سائیڈ روڈز، راوی کے نئے پل اور بیدیاں انڈرپاس کی سائیڈ روڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ محسن نقوی کو شاہدرہ فلائی اوورز کی سائیڈ روڈز کی تعمیر، ڈرین اور رانڈ اباٹ پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلی نے شاہدرہ فلائی اوورز کی سائیڈ روڈز کی جلد تکمیل یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پراجیکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔
محسن نقوی نے پل کی تعمیر کے لئے دریائے راوی میں پائلنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی پل کے لئے 52 پائلز بنائی جائیں گی، دریا کی وجہ سے احتیاط سے پائلنگ کی جا رہی ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے بیدیاں انڈر پاس پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا، سائیڈ روڈز کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس پراجیکٹ کے معیار کو سراہا اور ایل ڈی اے ٹیم کو شاباش دی۔
صوبائی وزرا عامر میر، اظفرعلی ناصر، سیکرٹری ہاسنگ، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی ایل ڈبلیو ایم سی، چیف انجینئر ایل ڈی اے اوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔