چینی سفیر

چین -امریکہ تعلقات  ایک نئے نقطہ آغاز پر آرہے ہیں، چینی سفیر

 

 

واشنگٹن(گلف آن لائن) 

 یو ایس چائنا بزنس کونسل  نے اپنے قیام کی پچاسویں  سالگرہ منائی ہے۔ہفتہ کے روز  امریکہ میں چینی سفیر شے فنگ نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ  اگلے سال چین اور امریکہ کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  چین -امریکہ تعلقات  ایک نئے نقطہ آغاز پر آرہے ہیں اورمعاشی اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع بھی  پیدا ہو رہے ہیں ۔

شے فنگ نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات میں تین خوش خبریاں دیکھی گئیں ہیں ۔پہلی یہ کہ  چین امریکہ تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ سان فرانسسکو  ملاقات  نے مستقبل کے لئے “سان فرانسسکو وژن” دیاہے    اور چین  امریکہ  تعلقات کی بہتری کے لیے  سمت دکھائی ہے۔ دوسری یہ کہ چینی معیشت کی بحالی کا رجحان سازگار  ہے۔ پہلی تین سہہ ماہیوں میں  جی ڈی پی میں 5.2  فیصد کا اضافہ ہوا اور اب بھی چین  سرمایہ کاری کی بہترین  اور  دنیا میں  سب سے زیادہ ممکنہ مارکیٹ  ہے۔ تیسری یہ کہ چین کا اعلیٰ سطحی کھلا پن جاری رہا ہے اور  مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے رسائی کی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شے فنگ نے کہا کہ  تجارتی معاملات میں سیاسی عوامل کی مداخلت سے گریز کرنا چاہیئے۔ قومی سلامتی کے دائرے کو واضح کیا جانا چاہیئے اور اس دائرے میں ہر چیز  شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک ملک کا  دوسروں    اور عالمی سپلائی چین کی عدم سلامتی پر اپنی سلامتی قائم کرنا نا ممکن ہے اور یہ عمل ناکام ہوگا۔شے فنگ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی  چین امریکہ تعلقات کو مستحکم کیا جائے گا  ، عملی تعاون کو فروغ دیا جائے گا   اور سان فرانسسکو  ملاقات سے چین  اور امریکہ کے معاشی اور تجارتی تعلقات کو دوبارہ آگے بڑھایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں