جویریہ عباسی

آج ایسے موضو عات پر ڈرامہ سیریل بن رہے ہیں جنہیں پہلے زیر بحث لانا بہت مشکل تھا ، جویریہ عباسی

لاہور (گلف آن لائن ) سینئر ادا کارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ایسے بہت سے موضو عات پر ڈرامہ سیریل بن رہے ہیں جنہیں پہلے زیر بحث لانا بہت مشکل تھا ،ٹی وی ڈراموں میں وہ کچھ ہی پیش کیا جارہا ہے جو معاشرے میں ہوتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بعض ڈرامے ایسے ضرور ہیں جن پر تنقید کی جاسکتی ہے مگر مجموعی طور پر ہماری ڈرامہ انڈ سٹری اپنے عروج پر ہے اور خاص طور پر کراچی میں بننے والے ڈرامہ سیریل نے جہاں لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے وہیں یہ بھی خوش آئند ہے کہ اب ٹی وی ڈراموں میں نئے اداکار وں کی بڑی کھیپ دستیاب ہوئی ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ پی ٹی وی پر اب وہ کام نہیں ہو رہا جوہونا چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ پر ائیویٹ سیکٹرکو آگے نکلنے کاموقع ملا ۔اگر پی ٹی وی ڈرامے کے حوالے سے اپنی پالیسی پر کار بند رہتا تو آج بھی بہترین سے بہترین ڈرامے بنائے جاسکتے ہیں مگر افسوس کسی نے ا س ادارے کی طرف وہ توجہ نہیں دی جس کی ضرورت تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں