کراچی (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کا بنیادی ستون ہے۔
انہوںنے کہا کہ آئینِ پاکستان کی کتاب ہر شہری کے پاس ہونی چاہیے، ہمیں اپنے حقوق کے بارے میں معلومات بھی ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گی کہ جو بات آج یہاں ہو وہ ہر پارلیمنٹیرین تک پہنچا سکوں۔