لاہور (نمائندہ خصوصی) رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، امیدواروں کے فائنل ہونے کے بعد مسلم لیگ(ن) جلسے کرے گی۔
لاہور میں دیگر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےانتخابات کے حوالے سے تمام جماعتوں کو مدعو کیا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اتفاق رائے ہوئی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر ہماری گزارشات سن لی جاتیں تو اچھا تھا، مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پر تنقید رواج بن گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحائف کو لوگ بیچتے نہیں سنبھال کر رکھتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ بالکل غیر جانبدار ہے، ہمیں بھی الیکشن کمیشن سے گلے شکوے ہیں۔