نگران وزیر اعظم

تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں، نگران وزیراعظم

صوابی ((نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں،تسخیر اور دریافت پر توانائی صرف کرنی چاہیے، دنیا میں ٹیکنالوجی کی ہی مدد سے ترقی ممکن ہوئی،ان لوگوں کی بہت تعریف کرتا ہوں، جنہوں نیاس انسٹی ٹیوٹ کا تصور پیش کیا،خواہش ہے کہ ملک بھر میں غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس ہوں۔

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی میں طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہاکہ میں نے پہلی بار اس اداریکا دورہ 90 کی دہائی کے آخر میں کیا تھا۔ اس ادارے کو بہترین پایا،اس انسٹیٹیوٹ کے قیام کا خواب جن لوگوں نے دیکھا تھا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس قسم کے اداروں کا قیام پاکستان کے مقاصد اور اہداف کاحصہ ہیں جس کیلئے پاکستان کی تخلیق ہوئی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان ایسے ہی اداروں کے قیام کے لئے معرض وجود میں آیا تھا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ایسے مواقع فراہم کر سکیں جہاں وہ نہ صرف اپنے آپ اور اپنے خاندان کیلئے بہتری کرسکیں بلکہ دنیامیں اپنا مقام بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کی طرز پر مزید ادارے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ حضرت آدم کو علم کی وجہ سے ہی فرشتوں پر فوقیت ملی،اسلام میں حصول علم پر بہت زور دیاگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے ذریعے پاکستان دنیا میں علم و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اپناحصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے کیمپس تمام صوبوں میں ہونے چاہئیں،ابتدائی طورپر اسلام آباد میں اس کے کیمپس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، ہم اس کیلئے اپنا بھرپور کردار ادارکریں گے۔

انہوںنے کہاکہ دنیامیں ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ترقی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کوئی ایسی چیزنہیں ہے جو ایک دم ختم ہو جائے، اس میں تخلیق کا عمل جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کی اہمیت بہت زیادہ ہے،ان اداروں میں زیر تعلیم ہماری نوجوان نسل مستقبل کی قیادت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں