وزارت مذہبی امور

عالمی برادری کو اعتماد میں لیتے ہوئے امت کو یکجا کرنے کی کوششوں میں اضافہ ہونا چاہیے،انیق احمد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ تصور امت کی بحالی وقت کا تقاضا ہے۔

عالمی برادری کو اعتماد میں لیتے ہوئے امت کو یکجا کرنے کی کوششوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں ملائشیا کے سفیر محمد اظہر مزلان سے وزارت مذہبی امور میں ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت معاشی استحکام ، حج انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ تصورِ امت کی بحالی وقت کا تقاضا ہے۔

عالمی برادری کو اعتماد میں لیتے ہوئے امت کو یکجا کرنے کی کوششوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ملائیشیا کی اپنے حجاج کی بہترین خدمت اور سہولتوں کی فراہمی قابل تقلید ہے۔ مسلمان ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔ ملائیشیا کی طرز پر اس سال پاکستان میں بین الاقوامی مقابلہ حْسن قرات منعقد کیا جائے گا۔

ملائیشیا کی تیز رفتار ترقی ، معاشی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل لائق تقلید ہے۔ ملائیشین سفیر اظہر مزلان نے کہا کہ ان کا حج کوٹہ پاکستان کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ ملائیشیا میں حج پر روانگی کے خواہشمند خواتین و حضرات کو کئی کئی سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ملائشیا نے گذشتہ سالوں میں نئی نسل کی جدید علوم تک رسائی اور معاشی استحکام پر بہت توجہ دی ہے، اپنے فیصلوں میں آزادی و خودمختاری کیلئے ایک خود مختار اور مضبوط معیشت کا ہونا بنیادی شرط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں