ڈونلڈ ٹرمپ

کولوراڈو کی سپریم عدالت نے ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیدیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔عدالت کے مطابق کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں،صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے عدالتی فیصلے کو غلط اور غیر جمہوری قرار دیا ۔

عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا، ٹرمپ ترجمان نے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ 4 جنوری تک کولوراڈو عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ کولوراڈو میں ریاستی پرائمری پانچ مارچ کو ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں