کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔
عدالت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر جاری داخلوں کا عمل روکنے کا حکم دے رکھا ہے عدالت نے میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔سندھ حکومت اور پی ایم ڈی سی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا ہے عدالت نے سندھ حکومت اور پی ایم ڈی سی کے جواب کی کاپی درخواست گزار کے وکلا کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ڈا یونیورسٹی آد ہیلتھ سائنسز کی جانب سے بھی جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔
ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ پاس کرنے والے طالب علموں نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے طالب علموں کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔وکلا نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا درخواستوں کی فوری سماعت کی جائے کیونکہ 15 دسمبر کو سرکاری میڈیکل کالجز نے میرٹ لسٹ شائع کرنی تھی اور پرائیوٹ میڈیکل کالجز نے 15 جنوری تک میرٹ لسٹ جاری کرنی ہے عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔