بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے الٹرا ہائی ڈیفینیشن ڈیمونسٹریشن پارک “سی سی ٹی وی یو ایچ ڈی ہائی لینڈ” کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے کہا کہ یو ایچ ڈی ہائی لینڈ کی تعمیر کا آغاز بیجنگ کی بلدیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے،ریڈیو اور ٹیلی ویژن میڈیا کے گہرے انضمام اور اعلی معیار کی ترقی کی کوشش کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
دونوں فریقین ایک عالمی معیار کے الٹرا ہائی ڈیفینیشن ڈیمونسٹریشن پارک کی تعمیر کریں گے جو بیجنگ کا ایک نیا “بینچ مارک “، بیجنگ کلچرل سینٹر کی تعمیر کے لیے ایک نیا سنگ میل اور الٹرا ہائی ڈیفینیشن پروگرامز کی جدت طرازی کے لیے ایک عالمی ہائی لینڈ ہوگا ، تاکہ الٹرا ہائی ڈیفینیشن انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
لانچ سائٹ پر ، چائنا میڈیا گروپ کے ایڈیٹوریل بورڈ کے رکن جیانگ وین بو اور بیجنگ کے نائب میئر یو اینگ جی نے چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے ساتھ “چائنا میڈیا گروپ الٹرا ہائی ڈیفینیشن ڈیمونسٹریشن پارک کی تعمیر کو فروغ دینے کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ فریقین8K الٹرا ہائی ڈیفینیشن آڈیو ویڈیو انڈسٹری کی جدت طرازی نیز ترقی کے شعبے میں مضبوط اور ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھائیں گے اور مشترکہ طور پرالٹرا ہائی ڈیفینیشن آڈیو اینڈ ویڈیو کے شعبے میں چین کی بنیادی مسابقت میں اضافہ کریں گے۔