ڈینگی

موسم کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی

لاہور(گلف آن لائن)موسم کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ۔

24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں صرف2 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور اورگوجرانوالہ میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 2 مریض زیر علاج ہیں۔

سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15ہزار156کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں