بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا ریلوے کے شنگھائی بیورو نے بتایا ہے کہ 2023 میں دریائے یانگزی ڈیلٹا میں ریلوے کے ذریعے جانے والے افراد کی تعداد 800 ملین سے تجاوز کرگئی ہے ، جو 2019 کے مقابلے میں دس فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے اور یہ تعداد ایک ریکارڈ ہے۔ فی الحال ، دریائے یانگزی ڈیلٹا میں فعال ریلوے کی کل لمبائی 14،000 کلومیٹر سے زیادہ ہے ، جس میں 7100 کلومیٹر طویل 25 تیز رفتار ریلوے لائنز شامل ہیں ۔
رواں سال دریائے یانگزی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو قومی حکمت عملی بنا ئے جانے کا پانچواں سال ہے اور اس خطے میں اب زیادہ تر شہروں کے درمیان سفر ،بزریعہ ریل 1 سے 3 گھنٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔