لاہور(گلف آن لائن )گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 6نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق ملتان میں 3،سیالکوٹ ، خانیوال اور ننکانہ صاحب میں ڈینگی کا ایک ،ایک مریض رپورٹ ہوا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 11 مریض زیر علاج ہیں۔