لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا جس میں کہاگیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی 5 سال کے لیے ہوئی جو معطل یا کالعدم نہیں ہوئی۔
تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی، انہیں اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی سزا تاحال معطل یا کالعدم قرار نہیں ہوئی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی 5 سال کے لیے ہوئی جو معطل یا کالعدم نہیں ہوئی،
انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں، ان کے این اے 122 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔این اے 122 کے ریٹرننگ افسر کا تحریری فیصلہ 8 صفحات پر مشتمل ہے اور بانی پی ٹی آئی پر مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر احمد نے اعتراضات دائر کیے تھے۔