جاوید اختر

جاوید اختر نے ایک گانا لکھنے کا ریکارڈ 25 لاکھ روپے معاوضہ لے لیا

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار اور مشہور بھارتی شاعر جاوید اختر نے انکشاف کیا کہ انہیں شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی کے گانے ‘نکلے تھے کبھی ہم گھر سے’ کیلیے 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ کسی بھی شاعر کو گیت نگاری کیلئے ادا کی جانے والی سب سے زیادہ فیس ہے۔ اردو کے مشہور شاعر جانثار اختر کے بیٹے اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کے شوہر جاوید اختر جنکا خود بھی بڑے شعرا میں شمار ہوتا ہے، نے یہ انکشاف دو روز قبل ایک اسٹیج شو میں گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کے لکھے ہوئے کئی مشہور گیت بھی شو میں پیش کیے گئے۔78 سالہ جاوید اختر نے کہا کہ میں اکثر کہتا ہوں کہ ”جانے وہ کیسے لوگ تھے جنکے پیار کو پیار ملا” (فلم پیاسا 1957)، ایسے گانے آج کل کیوں نہیں ہوتے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں