ڈیوڈ وارنر

وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی(گلف آن لائن)آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ڈیوڈ وارنر نے میڈیا سے گفتگو میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے سے خوش ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

وارنر نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان خلاف سڈنی میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں