ڈاکٹر ندیم جان

ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فارما پارک بنارہے ہیں، نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے فارما پارک بنارہے ہیں، فارما سے متعلق قوانین، حکومتی پالیسیاں، اورڈریپ گائیڈ لائنز کی بابت معلومات دینے کے لئے فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کردیا ہے۔

بد ھ کووزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ فیسیلی ٹیشن ڈیسک کا مقصد فارما انڈسٹری کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلیے عملی اقدامات کو یقینی بناناہے۔ ڈیسک سے نئی فارما کمپنیوں کو ڈریپ سے لائسنس اور رجسٹریشن حاصل کے طریقہ کار پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

ملک سے ادویات کی ایکسپورٹ سے متعلق تمام معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ڈریپ فیسیلی ٹیشن ڈیسک ملک میں فارما انڈسٹری لگانے کے لئے معلومات فراہم کرے گا۔ فارما انڈسٹری کی شکایات بھی فیسیلی ٹیشن ڈیسک کے ذریعے فوراً حل کی جائیں گی۔ادویات کی سپلائی کی بلاتعطل فراہمی کیلیے فارما پارک بنارہے ہیں۔

پاکستان میں جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کیلیے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے ذریعے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اس اقدام سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں