جلیل عباس جیلانی

نگراں وزیرِ خارجہ نے سفیروں کی کانفرنس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سفیروں کی کانفرنس کا افتتاح کر دیا۔کانفرنس چارسے 6 جنوری تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے ،جلیل عباس جیلانی نے خارجہ پالیسی، عالمی و علاقائی معاملات پر بات چیت کے تسلسل پر زور دیا۔

دوسری جانب وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں اہم دارالحکومتوں سے پاکستانی سفیر مدعو کیے گئے ہیں، وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ کانفرنس ملکی خارجہ پالیسی پر مختلف خطوں،

ممالک و دنیا سے دو طرفہ تعلقات پر غور کے بعد تجاویز دے گی، پاکستانی سفیروں کی کانفرنس پاکستانی خارجہ پالیسی کے حوالے سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتی ہے۔وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس کانفرنس میں خطے اور دنیا کے تازہ ترین حالات کو مدِ نظر رکھ کر مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں