ثنا

لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں اس کی سمجھ نہیں آتی، ثنا

لاہور (گلف آن لائن) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں، دوسروں کی کامیابیوںپر غمگین ہونا ،

کامیاب شخص کی ٹانگیں کھینچنا یہ حسد کے ساتھ ساتھ مشغلہ بھی بن گیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہمارے معاشرے کا یہ المیہ بنتا جارہا ہے کہ سماجی اور معاشی مسائل کے باعث عوام ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں لیکن دوسری طرف وہ لوگ بھی جو ان مسائل کا شکار نہیں لیکن وہ پھر بھی دوسروں سے نفرت کرتے ہیں ، ان کے لہجے میں کسی کے لئے محبت اور مروت نہیں ہوتی اور انہوں نے اپنی الگ دنیا بسائی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میرے لئے کامیابیوں کا سال رہا اور مجھے قوی امید ہے کہ نیا سال بھی میرے لئے ڈھیروں خوشیاں لائے گا ۔ میں نے اپنی کامیابی کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں