الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقوں کیلئے ابتدائی پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد ( گلف آن لائن)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی حلقوں میں عوام کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابی حلقوں کے حساب سے ابتدائی پولنگ اسٹیشنوں کی لسٹ شائع کردی گئی ہے، ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقے کا ووٹر اور امیدوار اعتراض یا تجویز 11 جنوری تک جمع کرا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق 12 سے 17 جنوری کے دوران ڈی آر اوز ان اعتراضات اور تجاویز پر فیصلے دیں گے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ابتدائی فہرستوں پر دائر اعتراضات پر فیصلوں کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی فہرست عام انتخابات سے 15 روز قبل ویزاں کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں