ممتاز زہرا بلوچ

دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس اختتام پذیر

اسلام آباد ( گلف آن لائن)دنیا کے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس 2024 اختتام پذیر ہوگئی۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق کانفرنس میں موجودہ دور کے چیلنجوں اور مواقع کے ذریعے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے پر غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنے وڑن سے آگاہ کیا جبکہ کانفرنس میں شریک سفیروں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان نے کہا کہ شرکا نے اقتصادی سفارت کاری، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد، اصولوں، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی قانون کیلئے پاکستان کی مسلسل وابستگی پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں