برائلر گوشت

فیصل آباد شہر اور گردونواح میں برائلر گوشت کے نرخ 600روپے کلو جبکہ انڈے کے نرخ 420روپے سے تجاوز کرگئے

مکوآنہ( گلف آن لائن)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں برائلر گوشت کے نرخ 600روپے کلو جبکہ انڈے کے نرخ 420روپے سے تجاوز کرگئے جس پر لوگوں نے انڈے اور مرغ کا گوشت ترک کرکے سردی کے موسم میں مچھلی کھانا شروع کردی ہے.

فارمی مچھلی بازار میں 500روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے اس کے برعکس مرغ کا برائلر گوشت 600روپے سے 620روپے میں فروخت ہورہا ہے جس پر لوگوں کی بڑی تعداد مچھلی کی طرف راغب ہونے لگی ہے دوسری طرف انڈے کے نرخوں میں اضافے نے عوام کو فارمی انڈوں سے بھی دور کردیا ہے .

جس پر دکاندار پریشان ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ انڈے کے نرخ 400سے 420روپے ہیں مگر ڈیلرز نے ریٹ لسٹ اتار دی اور 420روپے فی درجن انڈے فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام لٹنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں