ڈینگی

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے پانچ نئے مریض رپورٹ

لاہور (گلف آن لائن) پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے پانچ نئے مریض سامنے آگئے۔نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کل 9نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکریٹری صحت علی جان خان نے بتایا کہ لاہور میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 4نئے مریض رپورٹ ہوئے، رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 7 ہو گئی۔

مزید بتایا کہ 24گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک نیا مریض سامنے آیا، ڈینگی کے ایک مریض کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

علی جان خان نے بتایا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 7 مریض زیر علاج ہیں۔سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے دو مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں