ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے اپنے ا?نجہانی شوہر رشی کپور کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
بھارتی ٹیلی وڑن کے پروگرام کافی ود کرن کے سیزن 8 میں اپنے عہد کی ایک اور مشہور اداکار زینت امان کے ساتھ بطور مہمان شریک نیتو کپور نے اس موقع پر گفتگو کے دوران ان دنوں کو یاد کیا جب ان کے اور رشی کپور کے درمیان رومانس عروج پر تھا۔نیتو کپور کا کہنا تھا کہ رشی کپور ایک بڑے سخت بوائے فرینڈ تھے اور وہ مجھے رقص و سرود کی محفلوں (پارٹیوں) میں جانے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔
جب میں نے یش چوپڑا کے ساتھ شوٹنگ میں حصہ لیا تو وہاں پر لیٹ نائٹ پارٹیاں ہوا کرتی تھیں، حالانکہ یش صاحب کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا، لیکن میں نے کبھی ان پارٹیوں میں شرکت نہیں کی اسکی وجہ یہ تھی کہ رشی کپور نے مجھے منع کیا تھا۔نیتو کپور نے کہا کہ جیسے سخت انکے بوائے فرینڈ تھے اتنی ہی سخت میری والدہ بھی تھیں اور میں ان دونوں کے درمیان پھنس کر رہ گئی تھی۔
واضح رہے کہ نیتو اور رشی کی 13 اپریل 1979 کو منگنی اور جنوری 1980 میں شادی ہوئی، جس سے دونوں کے دو بچے رنبیر کپور اور ریدھیما ہیں۔