الیکشن کمیشن

سیاسی جماعتوں کیلئے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی پانچ فیصد نمائندگی یقینی بنانا لازمی ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیاسی جماعتوں، جنہیں عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں، کے لیے الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانا لازمی ہے۔

اتوار کوترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام متعلقہ سیاسی جماعتوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس پریس ریلیز کے اجراء کے 5 دنوں کے اندر جنرل نشستوں پر مرد/خواتین امیدواروں ( جنہیں پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں) کی فہرست الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں