پشاور (نمائندہ خصوصی)پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف مقدمات کی تفصیل سے متعلق کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا ہے کہ ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو باقی درج مقدمات میں بھی گرفتار تصور ہو گا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔
عدالت نے اپنے محفوظ فیصلے میں کہا کہ ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو باقی درج مقدمات میں بھی گرفتار تصور ہو گا۔عدالتِ عالیہ نے 19 دسمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔پشاورہائی کورٹ نے شبیر حسین گگیانی اور بیرسٹر عامر اللّٰہ چمکنی کو عدالتی معاون مقرر کیا تھا۔ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزاروں کے وکیل سید سکندر حیات شاہ نے دلائل دیے تھے۔