چین

چین، مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا حجم مسلسل دنیا میں پہلے نمبر  پر بر قرار 

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)      چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2023 میں صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کی ترقی کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روز  متعلقہ عہد یدار کے مطابق صنعتی معیشت  نے مجموعی طور پر بحالی اور بہتری کا رجحان برقرار رکھا، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن انڈسٹری کی ترقی تیز  رہی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو  فروغ دیا گیا ہے۔

  معلومات کے مطابق  2023 ء میں مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 4.6 فیصد  کا اضافہ ہوا جو 2022 کے مقابلے میں ایک فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔ صوبوں اور صنعتوں کی ترقی کو   توسیع  دی گئی ہے   اور دس اہم صنعتوں اور دس بڑے صنعتی صوبوں نے ترقی کے استحکام میں  نمایاں کردار ادا کیا ہے۔چین کا مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی حجم لگاتار 14 سالوں سے  دنیا میں پہلے نمبر  پر  ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں