مکوآنہ/فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)فیصل آباد کے حلقے پی پی 118سے پی ٹی آئی امیدوار خیال کاسترو رات گئے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں خیال کاسترو نے کہا ہے کہ ضمانت حاصل کر کے عدالت سے باہر نکلا تو نامعلوم افراد لے گئے،ضمانت کے کاغذات دیکھنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔خیال کاسترو کو فیصل آباد میں ضلع کچہری سے گرفتار کیا گیا تھا۔