الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا غیرحاضر عملے کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق غیر حاضر عملے اور اسٹاف کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے تمام چیف سیکریٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں، پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ دوران تربیت غیر حاضر ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے، اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں