نگراں وزیر داخلہ سندھ

سندھ پولیس میں بہت زیادہ سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں،وزیرداخلہ سندھ

کراچی(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ پولیس میں بہت زیادہ سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں، سیکیورٹی کلیئرنس بھی نہیں لی گئی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کی پوری کوشش کررہے ہیں، ہم نے کراچی میں کافی حد تک منشیات اور دیگر جرائم کو کنٹرول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس روزگار نہیں اس لیے وہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں، ہم آنے کے بعد پولیس میں تبدیلیاں لائے ہیں، میرٹ پر پوسٹنگ کیں، نظام بہت زیادہ خراب ہوچکا ہے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،

سیاسی دبا ئونہیں لیں گے۔بریگیڈیئر(ر)حارث نواز نے کہا کہ اب تک مقابلوں میں 90 کے قریب ڈاکوئوں کو ہلاک کیا، پہلے استغاثہ کمزور ہونے کے باعث ملزمان 10، 15 دنوں میں چھوٹ جاتے تھے، اسٹریٹ کرائمز میں زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال ہوسکتی ہے۔نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ملزمان کو سزائیں دلانے کیلئے پولیس انویسٹی گیشن، پراسیکیوشن میں بہتری لائے ہیں، ایک مجرم کو کتنی بار سزا ملی ہے اس کی تفصیلات اکٹھی کی ہیں،

اب 5 سے 7 سال کی سزا دلائیں گے۔بریگیڈیئرحارث نواز نے کہا کہ ملزمان کے مقدمات حتمی انجام کو پہنچیں گے تب اثرات نظر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ اربوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا ہے، پچھلے 45 روز میں 20 گاڑیاں چھینی گئیں، ہم نے تمام گاڑیاں ریکو رکیں، ملزمان سے برآمد موبائل فونز شہریوں کو واپس کیے جاتے ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ اسٹریٹ کرمنلز کہاں سے آتے ہیں ہم اب انکے نیٹ ورک پکڑ رہے ہیں، پولیس میں بہت زیادہ سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں، سیکیورٹی کلیئرنس بھی نہیں لی گئی، 70 فیصد بھی پولیس صحیح لگائیں تو 30 فیصد سیاسی بنیادوں پر بھرتی والوں کو ہی لانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ پولیس میں آئی بی سکھر کے ذریعے 1500 لوگوں کی میرٹ پر بہترین بھرتیاں کیں، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز امن وامان برقرار رکھنے کیلئے بہتریں کوششیں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں