شعیب

شادی میں خاندان کی عدم شرکت کا دعویٰ مسترد، شعیب کی بھائی کیساتھ تصویر وائرل

لاہور(گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شادی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

شعیب ملک کی ثنا جاوید سے شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے بہنوئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا ہمیں خود شادی کا سوشل میڈیا پر تصاویر آنے کے بعد معلوم ہوا، فیملی میں سے کوئی شعیب کی دوسری شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوا۔

آل راؤنڈ کے بہنوئی کا مزید کہنا تھا کہ فیملی ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق شعیب ملک کے فیصلے سے خوش نہیں تھی۔تاہم اب شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھائی عدیل ملک کی انسٹاگرام پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

جس میں عدیل ملک نے ثنا جاوید کیلئے بھابھی کا لفظ استعمال کرتے ہوئے انہیں ملک فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا، ساتھ ہی دونوں کی خوشیوں کیلئے دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں