لاہور(گلف آن لائن) آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے عثمان خواجہ کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ عثمان خواجہ کا آج بھی معائنہ کیا گیا ہے، ان کو تاخیر سے آنے والے کنکشن کی کوئی شکایت نہیں ہے وہ کل سے برسبین میں ٹریننگ کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ عثمان خواجہ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر جوزف کی باؤنسر گیند چہرے پر لگی تھی۔