بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی طاقتور مینوفیکچرنگ ملک کی تشریح پر مبنی کتاب حال ہی میں پیپلز پبلشنگ ہاؤس نے شائع کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے،شی جن پھنگ کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی نےایک طاقتور مینوفیکچرنگ ملک قائم کرنے کے لیے بڑے اسٹریٹجک فیصلے کیے ہیں اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
طاقتور مینوفیکچرنگ ملک کی تعمیر کے بارے میں جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی تشریح، نئے عہد کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریات کا ایک اہم حصہ ہے، اور نئے عہد ، نئے سفر میں طاقتور مینوفیکچرنگ ملک کی تعمیر کے لیے ایکشن گائیڈ اور عمل درآمد کی سمت ہے۔
12 ابواب پر مشتمل اس کتاب میں طاقتور مینوفیکچرنگ ملک کی اسٹریٹجک پوزیشننگ، ترقیاتی اہداف، کلیدی کام سمیت مختلف پہلوؤں سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی جانب سے طاقتور مینوفیکچرنگ ملک کی تعمیر کے حوالے سے اہم بیان کے بھرپور مفہوم اور عملی تقاضوں کی وضاحت کی گئی ہے۔