بجلی

300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں، ماہر معیشت

لاہور(گلف آن لائن) ماہر معیشت خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جا سکے، سیاسی جماعتوں کو اس سے اجتناب برتنا چاہیے، سچ بتانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہی کیا جائے گا جو آئی ایم ایف کہہ رہا ہوگا۔خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ سولر پاور سے بہت زیادہ بجلی نہیں پیدا کی جاسکتی، ہمیں پانی سے بجلی بنانے کی طرف جانا پڑے گا، یہ ہوسکتا ہے کہ بجلی میں شامل کئے گئے ٹیکس کم کئے جائیں، بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آ کر 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے بھی یہی دعویٰ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں