لندن(گلف آن لائن) برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے فلسطین کی حمایت کرنے والوں کی جانب سے دریا سے سمندر تک کا نعرہ لگانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بیوقوف قرار دیاہے اور کہاہے کہ یہ لوگ اسرائیل کو نقشے سے مٹانا چاہتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنزرویٹو فرینڈز آف اسرائیل کے سالانہ بزنس لنچ سے خطاب کرتے ہوئے رشی سوناک نے فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاجی نعروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ دریا سے سمندر تک کا نعرہ لگاتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور وہ اسرائیل کو نقشے سے مٹانا چاہتے ہیں، ہم کسی ایسے شخص کو قبول نہیں کریں گے جو دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے یا یہود دشمنی پھیلاتا ہے۔