سونے

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی (گلف آن لائن) عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2038ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 213900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 183385 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں