لاہور (گلف آن لائن)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیزکے زیر اہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز، آرٹ اینڈ کلچر لاہور کے تعاون سے ‘پنجابی: بطور اکیڈمک اینڈ کلچر’ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی’ پنجابی کانفرنس’ کی افتتاحی تقریب بروز منگل صبح10:30بجے شیرانی ہال اولڈ کیمپس میںہوگی۔
اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، وائس چانسلر بابا گرونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، ڈی جی پلاک مسز بینش فاطمہ ساہی، سابق چیئرمین پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، ریسرچ سکالرز و دیگر شرکت کریں گے۔